مایا علی کی شادی سے متعلق پوسٹ پر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی کی شادی سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد صارفین مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں۔

مایا علی سے منسوب ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ “شادی کی عمر نہیں ہوتی لیکن شادی غلط جگہ ہو جائے تو انسان مر جاتا ہے۔”

وائرل پوسٹ پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں اور شادی، عمر اور رشتوں کے حوالے سے مختلف نقطۂ نظر پیش کیے جارہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اگر موزوں شریکِ حیات دیر سے بھی ملے تو انتظار کرنا بہتر فیصلہ ہے جبکہ بعض افراد کے مطابق کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہوتا۔ ان کے نزدیک کامیاب ازدواجی زندگی محبت، اعتماد، باہمی احترام، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے جذبے سے قائم رہتی ہے، نہ کہ صرف مثالی شخصیت کی تلاش سے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles