قریبی دوست نے فضاعلی کی شادی کی کہانی کو جھوٹا قرار دے دیا
معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے 41 سال کی عمر میں دوسری شادی کی ہے۔
معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی اب ایک نئے تنازع میں گھر گئی ہیں جب لپ ان کی ایک قریبی دوست نے ان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔
معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے 41 سال کی عمر میں دوسری شادی کی ہے اور شادی کے بعد سے ہی وہ اپنے خوشی کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں۔
فضا علی نے اپنے ایک شو میں بتایا تھا کہ شوہر اعجاز خان سے ان کی ملاقات برطانیہ میں اس وقت ہوئی جب وہ خریداری کر رہی تھیں اور اعجاز خان اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے۔
ان کے مطابق ان کی دوست کو اعجاز کی گاڑی پسند آئی اور اس نے لفٹ کی پیشکش قبول کرلی۔ فضا علی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئیں لیکن اعجاز نے آگے کا دروازہ کھولا اور انہیں اپنے ساتھ آگے آنے کو کہا۔
اب فضا علی کی اس قریبی دوست جیا خان نے سامنے آکر دعویٰ کیا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی تھی۔ دوست کے مطابق فضا علی اس وقت شادی کرنا چاہتی تھیں اور وہ رو رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ فضا علی کی دو شادیاں پہلے ہی ناکام ہوچکی تھیں۔ دوسرے شوہر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ تشدد کرتا تھا جس کی وجہ سے انہیں رشتہ ختم کرنا پڑا۔
جیا خان نے مزید کہا کہ فضا علی نے جو گاڑی والی کہانی سنائی وہ سراسر جھوٹ ہے جب کہ اس حقیقت سے پردہ اٹھانے پر دوست نے مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔