ہمایوں سعید کا عائزہ خان اور نئی فلمی پیشکش سے متعلق اہم انکشاف
اس وقت چار فلموں پر کام کر رہا ہوں، اداکار
پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم مصروفیت کے باعث اس منصوبے کا حصہ نہ بن سکا۔
ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ہدایت کار ندیم بیگ کو اپنی مصروفیات کے باعث معذرت کی جس کے بعد اس فلم میں فواد خان کو کاسٹ کر لیا گیا۔
اداکار نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ ندیم بیگ کی ہر فلم کا حصہ ہوں اور ہر فنکار کو مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں تنوع برقرار رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت چار فلموں پر کام کر رہا ہوں اور آئندہ سال عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ پر میری دو فلمیں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
ہمایوں سعید نے عائزہ خان اور فواد خان کی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ فلم کامیابی حاصل کرے گی۔