رجب بٹ کے نئے انداز پر صارفین کا ردعمل، ٹیمو کا سلمان خان قرار دے دیا
رجب بٹ اکثر اپنی متنازع ویڈیوز اور قانونی کیسز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔
معروف یوٹیوبر اور فیملی ویلاگر رجب بٹ کے نئے انداز پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں ٹیمو کا سلمان خان قرار دے دیا۔
رجب بٹ اکثر اپنی متنازع ویڈیوز اور قانونی کیسز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم اب وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔
رجب بٹ اپنی بیوی ایمان سے طلاق کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کا بیٹا کیوان اب ایمان کے پاس ہے۔ ان مشکلات کے درمیان رجب بٹ نے اپنا لک تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بال اور داڑھی کے انداز میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد وہ مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن مداحوں کو ان کا یہ نیا انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا اور صارفین نے انہیں خوب ٹرول کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ’’ٹیمو سے سلمان خان لے آئے ہیں‘‘ جب کہ دوسرے نے کہا ’’داڑھی کے ساتھ کم از کم مردانہ پن تھا، اب تو وہ بھی ختم ہوگیا ہے‘‘۔


ایک اور صارف نے سوال اٹھایا ’’یہ اتنا اعتماد کہاں سے لاتے ہیں کہ ایسی تصویریں اپ لوڈ کر دیں‘‘؟

واضح رہے کہ رجب بٹ پہلے بھی اپنے متنازع بیانات اور قانونی معاملات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔