ایڈ شیرین کی ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر کرتے ویڈیو وائرل
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سیر کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔
تاہم ان کی بھارت میں موجودگی کا ایک خاص لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ گلوکار ارجیت سنگھ کے ہمراہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیان گنج میں نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ارجیت سنگھ کو اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایڈ شیرین ان کے پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مداح حیران ہیں اور ویڈیو کے کمینٹس میں ارجیت کی سادگی کی تعریف کر رہے ہیں۔