پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی شدہ خواتین کو ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بات شوہر کو نہیں بتانی چاہیے۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے جبکہ شوہر کے ساتھ تعلق بھی اچھا ہے لیکن گفتگو محدود رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اپنی زندگی میں زیادہ تر باتیں بھائیوں اور بیٹوں سے شیئر کرتی ہوں کیونکہ شوہر بعض اوقات باتوں کو دل میں رکھ لیتے ہیں اور بعد میں طعنے بھی دے سکتے ہیں۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ میرے تجربے کے مطابق شوہروں کو ہر بات بتانا ضروری نہیں ہوتا کیونکہ اس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہوتا اور بعض اوقات مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوہروں کے رویے وقت کے ساتھ بدل سکتے ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ بعض ذاتی باتیں محدود حلقے تک ہی رکھی جائیں۔