سیف علی خان پر حملہ؛ اروشی روٹیلا نے اداکار سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی


سیف علی خان پر حملہ؛ اروشی روٹیلا نے اداکار سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے معروف اداکار پر حملے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

 ایک انٹرویو میں اداکارہ نے سیف علی خان پر حملے کی مذمت تو کی، لیکن ساتھ ہی اپنے قیمتی زیورات کی نمائش بھی کی اور سیف کے بارے میں بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی تھی۔

اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ کے اس رویے کو نامناسب اور بے حسی قرار دے دیا۔

تاہم اب اروشی نے اپنے الفاظ پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو ابتداء میں نہیں سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا ’سیف علی خان صاحب، میں اپنی لاعلمی اور غیر حساسیت پر شرمندہ ہوں۔ اب جب مجھے آپ کے کیس کی شدت کا اندازہ ہوا ہے، میں دل سے معذرت خواہ ہوں اور اپنی حمایت پیش کرتی ہوں۔‘

یاد رہے کہ سیف علی خان پر جمعرات کی صبح ایک شخص نے ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی سرجریز کے بعد اب خطرے سے باہر ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles