کرم: امن معاہدے کے بعد قافلہ آج پارا چنار روانہ ہوگا، امدادی سامان کی تفصیلات جاری


پشاور: محکمہ ریلیف نے ضلع کرم کے متاثرین کے لئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔
کرم میں امن معاہدے کے بعد اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ آج ٹل سے پارا چنار روانہ ہوگا۔ سامان سے لدے ٹرک پشاور سے کوہاٹ پہنچ چکے ہیں جو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ضلع ہنگو کے علاقے ٹل پہنچیں گے۔
جس میں درج ذیل اشیا بھی شامل ہیں:
خیمے: 500
چٹائیاں: 500
ترپال: 200
طبی حفاظتی کیٹس: 500
تکیے: 500
سولر لیمپس: 50
کمبل: 500
بستر: 500
سلیپنگ بیگز: 150
مشیر برائے ریلیف نیک محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور فوری بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ کرم میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معاہدے کی روشنی میں امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں مختلف مسالک اور فقہ کے افراد کے افراد پر مشتمل ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles