اسٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا


اسٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا، انسپکٹر ماجد بشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔

پیشرفت کے حوالے سے اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پر خاوند کو معاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، باقی زندگی اپنے بیٹے اور بیٹی کے لئے جینا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ نرگس کی جانب سے بیان جمع کروانے کے بعد پولیس مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ بنائے گی جس کے بعد درج مقدمہ خارج ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد؛ مقدمہ درج کرلیا گیا

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد؛ کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تفتیشی یونٹ کو منتقل

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles