عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے: محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی اور انتظامی کارکردگی سے جڑا معاملہ ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال، امن و امان کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوام کی سہولت، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے۔ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام شہری ہیں، اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والا کل معاف نہیں کرے گا۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی اور قیام امن کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles