
حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔
شہری پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیاں جاری ہیں۔
وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026کے دوران 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126 ارب 34کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔
دوسری جانب اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47 ارب روپے کی الگ وصولی کی گئی۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی ،کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کرلیے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔