کارتک آریان کا معروف اداکارہ پر بڑا الزام عائد
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے نامور اداکارہ پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار کارتک آریان نے بتایا کہ ایک فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بوس و کنار کا سین شوٹ کرانے کےلیے 37 بار ری ٹیک کروایا، تب کہیں جاکر سین فائنل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سبھاش گھئی کی فلم ’’کانچی‘‘جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس رومانوی فلم میں مدِمقابل مرکزی اداکارہ مشٹی چکرورتی کے ساتھ بوس و کنار کا ایک سین تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بوس و کنار کے سین میں جان بوجھ کر غلطیاں کیں تاکہ سین ری ٹیک کیا جائے۔
کارتک آریان نے کہا کہ یہ سین 37 مرتبہ ری ٹیک کروانے کے بعد ’اوکے‘ ہوا تھا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مشٹی چکرورتی اس سین کے شوٹ کے دوران جان بوجھ کر غلطیاں کررہی تھیں، تاکہ سین ری شوٹ ہو۔ یوں تین درجن ری ٹیک کے بعد بوس و کنار کا یہ سین اوکے ہوسکا۔