
بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔
ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پاک بھارت مقابلے میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، جس کے بعد پاکستان کو کامیابی کے لیے 180 رنز درکار ہیں۔
بھارتی بیٹنگ میں ڈرگا راؤ نمایاں رہے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور بابر علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی، جبکہ پاک بھارت مقابلے میں کامیابی کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی اہم ہوگی۔