
پاکستان میں آج کہیں بھی جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر 2026 کو ہوگی۔
جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے کسی بھی حصے سے جمادی الثانی کے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 12 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔