ایران پر مزید حملوں کی ضرورت نہیں رہی: امریکی وزیرِ خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی پابندیوں کو مؤثر قرار دیتے ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشنز کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’جی سیون‘ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی پابندیاں بہتر کام کر رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کوئی غیر معمولی صورت حال پیدا نہ ہوئی تو ایران کے خلاف کسی بڑی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘

مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازع کے سفارت کاری کے ذریعے حل کے لیے تیار ہے تاہم ایران کے موجودہ مطالبات مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔

ان کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ ایران اپنے مطالبات میں تبدیلی لائے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles