
نیدرلینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے والے طیارے کا اوسلو سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی، تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ حادثےکے شکار طیارے میں سوار 176 مسافر اورعملے کے 6 اراکین محفوظ رہے۔
ڈچ میڈیا کے مطابق میڈیا نے واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ رن وے سے پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں رک گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز میں 176 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جو پوری طرح محفوظ ہیں۔ واقع کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں یہ تیسرا حادثہ ہے، اس سے قبل،ایئرکینیڈا کی پرواز کو سنیچرکی رات اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔