پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق صدارتی حکم نامے کی توثیق کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں بحث کے لیے پیش کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بدھ کے روز علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles