پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، جہاں فی تولہ 900 روپے اور 10 گرام سونا 771 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منگل کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے دام بڑھ گئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کمی کے بعد آج ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 71 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 945 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 09 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں آج چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 532 روپے پر مستحکم رہی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی اضافے یا کمی کے 5 ہزار 600 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئی تھی۔

عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles