
چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی نے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کرنل (ر) شوکت علی، ہیڈ آف چیئرمینز انسپیکشن ٹیم، کے الیکٹرک بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں نے کے الیکٹرک، سروسز کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے کردار، میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے کردار اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں پیدا ہونے والے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔