پاکستان میں سونے کو پھر پر لگ گئے، قیمت میں حیران کن اضافہ

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔ غیر یقینی میں اضافے کے باعث سونے کی طلب بڑھتی ہے، جس کا براہ راست اثرعالمی اورمقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت پر پڑتا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles