ملک میں سونے کی پھر اونچی اُڑان، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles