ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری کی بلوچستان کی صورت حال پر بریفنگ


ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہوئے۔ خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مقامی آبادی پر حملے کیے۔ بلوچستان کے بہادر عوام نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور انہیں مار بھگایا۔
ڈی جی آئی ایس آئی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان کی صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فتنۃ الخوارج نے 4 اور 5 جولائی کی رات ہنہ اوڑک میں حملہ کیا۔ اس حملے میں چار افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 جولائی کو منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پرحملہ ہوا جہاں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور مقابلیہ کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جب کہ اس آپریشن میں 9 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
(خبر اپڈیٹ کی جارہی ہے)۔۔۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles