اسپائیڈر مین نے پاکستانی شائقین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ویڈیو پیغام وائرل

اسپائیڈر مین نے پاکستانی شائقین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ویڈیو پیغام وائرل

ہالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی پیغام شیئر کیا ہے

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’اسپائیڈر مین‘ کے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کی ریلیز سے قبل فلم کے اداکار ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی شائقین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی شائقین کی محبت اور بھرپور سپورٹ ان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فلم کے نئے سیکوئل کو بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ سپورٹ کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مداحوں کی بھرپور پذیرائی نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جس پر وہ پاکستانی شائقین کے بے حد مشکور ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹارز نے اپنے پیغام میں پاکستانی مداحوں سے درخواست کی کہ وہ فلم کے نئے سیکوئل کو بھی بھرپور حمایت فراہم کریں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles