کیا عمران عباس نے شوبز سے کنارہ کشی کر لی؟

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان کے شوبز سے ممکنہ طور پر وقفہ لینے یا شوبز چھوڑنے سے متعلق خبروں کو جنم دے دیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ وہ شوبز میں کب واپس آئیں گے؟

اس کے جواب میں عمران عباس نے کہا کہ ’ایمانداری سے کہوں تو فی الحال واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرا کوئی نیا ڈرامہ نشر نہیں ہو رہا کیونکہ میں نے کوئی نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔

عمران عباس نے مزید کہا کہ میں اس وقت اپنے کاروباری منصوبوں میں مصروف ہوں جس کی وجہ سے شوبز سرگرمیوں سے وقتی دوری اختیار کی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles