کس کا اسٹائل زیادہ اچھا ہے سلمان خان یا ہانیہ عامر؟ نیا لُک موضوعِ بحث

کس کا اسٹائل زیادہ اچھا ہے سلمان خان یا ہانیہ عامر؟ نیا لُک موضوعِ بحث

ہانیہ عامر نے سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ کا ’رادھے‘ اسٹائل اپنا لیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے نیا ہیئر اسٹائل اپنا کر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے جسے بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور کردار سے جوڑا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا انداز بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ کے کردار ”رادھے“ سے کافی حد تک ملتا جلتا دکھائی دے رہا ہے۔

تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بحث شروع ہوگئی ہے کہ یہ اسٹائل کس پر زیادہ جچتا ہے، سلمان خان پر یا ہانیہ عامر پر؟

مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے ہانیہ کے نئے انداز کو ”ٹام بوائے لک“ قرار دیا جبکہ بعض نے ان کے ہیئر اسٹائل کو خوب سراہا اور اسے جاندار قرار دیا۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ سرگرمیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles