
پانچ روز تک مسلسل کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا۔
ملک بھر میں سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صرافہ بازار میں سونا ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں جمعرات کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 ہزار 57.92 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر امریکی گولڈ فیوچرز معمولی کمی کے ساتھ 4 ہزار 70.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے رہے، جبکہ بدھ کے روز سونا تقریباً سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب 4 ہزار 29.89 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔