دریائے کنہار میں ویگو ڈالا اتارنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج


ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر گاڑی دریائے کنہار میں اتارنے والے چار افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر دریائے کنہار میں گاڑی اتارنے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی چند روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد عمل میں آئی، جس میں گاڑی تیز بہاؤ میں بہہ گئی تھی، تاہم رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاظت بچا لیا تھا۔
چند روز قبل سیاحتی مقام ناران میں دریائے کنہار میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سیاحوں کی ویگو گاڑی دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی تھی، تاہم رافٹنگ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار تمام افراد کی جانیں بچا لی تھیں۔
ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنی ویگو گاڑی دریائے کنہار سے گزارنے کی کوشش کی، جس کے دوران گاڑی بے قابو ہو کر تیز پانی میں پھنس گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے ناران تھانے میں چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد افراد میں سلطان، علی عثمان، محسن خان اور آصف علی شامل ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے دریائے کنہار میں پھنسے سیاحوں کی جانیں بچانے والے ناران رافٹنگ ٹیم کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت امدادی کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles