
سینئر سول جج ایسٹ کی عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا، کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذان کو چھ سال بعد انصاف مل گیا۔
سینئر سول جج ایسٹ عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کے خلاف ڈگری جاری کرتے ہوئے لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈووکیٹ عثمان فاروق کے مطابق 2017 میں ہوئی بارشوں میں کمسن اذان جان کی بازی ہار گیا تھا، جس پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ واقعے میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے، کے الیکٹرک گارڈ وائر لگانے میں ناکام رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہمارے ہرجانے کے دعوے کو درست قرار دیا۔