’’میں نہیں بدلی‘‘! فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل
نئی ویڈیو میں فضا علی کے شوہر انہیں کندھوں پر اٹھائے نظر آ رہے ہیں۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جب انہوں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس نے آن لائن نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
نئی ویڈیو میں فضا علی کے شوہر انہیں کندھوں پر اٹھائے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب کچھ دن قبل اسی طرز کے ایک کلپ پر انہیں تنقید اور تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فضا علی نے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ جنہیں میرا اٹھایا جانا بھاری لگا تھا، آج لندن میں وہی منظر ہلکا لگ رہا ہے۔ نہ میں بدلی ہوں، نہ محبت، صرف نظروں کا وزن کم ہو گیا ہے۔ اب بتاؤ بوجھ کس پر تھا؟
یاد رہے کہ اس سے قبل ان کے ایک لائیو پروگرام کا کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ان کے شوہر اعجاز خان نے شو کے دوران انہیں کندھے پر اٹھا لیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے تھے۔
بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر خاصا موضوعِ بحث بنا رہا جس کے بعد فضا علی نے معافی مانگی اور اب نئی ویڈیو کے ساتھ یہ بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔