کرن اشفاق ’صبا قمر‘ کی بڑی مداح نکلیں، پہلی ملاقات کی کہانی بیان کردی

کرن اشفاق ’صبا قمر‘ کی بڑی مداح نکلیں، پہلی ملاقات کی کہانی بیان کردی

صبا قمر سے پہلی ملاقات ایک فلم کے پریمیئر کے موقع پر ہوئی تھی، اداکارہ

پاکستانی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بڑی مداح ہیں اور ان سے ملاقات کے دوران جذباتی ہوکر رو پڑی تھیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کرن اشفاق سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ میں صبا قمر کے کردار ’جی جی‘ کی پیشکش انہیں کی جاتی تو وہ کیا فیصلہ کرتیں؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کردار صبا قمر کے علاوہ کوئی اور بہتر ادا نہیں کر سکتا، اگر مجھے اسی ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ کوئی چھوٹا کردار بھی مل جائے تو میں اسے خوشی سے قبول کر لوں گی۔

کرن اشفاق نے مزید بتایا کہ صبا قمر کی بہت بڑی فین ہوں اور ان کی پہلی ملاقات ایک فلم کے پریمیئر کے موقع پر ہوئی تھی جہاں جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رو پڑی، صبا قمر مجھے روتا دیکھ کر حیران ہو گئیں اور وجہ پوچھی جس پر ان کی ٹیم نے بتایا کہ میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles