ثنا جاوید کی سالگرہ؛ شعیب ملک کے ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی 33ویں سالگرہ گھر پر سادہ مگر پُرخلوص انداز میں منائی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار ثنا جاوید کی سالگرہ کی تقریب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی 33ویں سالگرہ گھر پر سادہ مگر پُرخلوص انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
تقریب میں سادہ سجاوٹ کے ساتھ خوبصورت کیک اور سرخ و سیاہ غبارے نمایاں رہے۔
تصاویر میں ثنا جاوید کریم رنگ کے لباس میں دکھائی دیں، جبکہ شعیب ملک نے بھی سادہ انداز اختیار کیا۔
شعیب ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے مائی بیسٹی! ہمیشہ روشنی پھیلاتی رہیں اور ہمارے لیے مثبت چیزوں کا باعث بنیں۔‘
اس پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی گئی، جن میں اریبہ حبیب اور صدف کنول شامل ہیں۔
دوسری جانب اس موقع پر سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی سے متعلق سابقہ بحث بھی ایک بار پھر زیرِ گردش آ گئی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں شادی کی تھی، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔