قومی باکسر عثمان وزیر اداکارہ ہانیہ عامر کے باکسنگ کوچ بن گئے
ہانیہ عامر نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ ایک مضبوط فائٹر بھی ہیں، عثمان وزیر
قومی باکسر عثمان وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی باقاعدہ ٹریننگ دے رہے ہیں۔
عثمان وزیر، جو حال ہی میں بھارتی حریفوں کو شکست دے کر اپنی شاندار ہیٹرک مکمل کر چکے ہیں، انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہانیہ عامر نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ ایک مضبوط فائٹر بھی ہیں اور امکان ہے کہ وہ جلد باکسنگ مقابلے میں حصہ لیں گی۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے حکومتی وعدوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں اب تک وہ مالی ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔
انٹرویو کے دوران عثمان وزیر کا رابطہ سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی ہوا، جہاں انہوں نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔