حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے نئی رشتہ ایپ متعارف کروادی

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے نئی رشتہ ایپ متعارف کروادی

جوڑے نے پیر کو اس ایپ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’’میرج فور لائف‘‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے میرج فور لائف کے نام سے نئی رشتہ ایپ متعارف کروادی۔

پاکستان میں اپنا ساتھی ڈھونڈنا آسان کام نہیں لیکن اس اندھیرے اور تنہائی بھری زندگی کے خاتمے کے لیے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے۔

اس جوڑے نے پیر کو اس ایپ کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’’میرج فور لائف‘‘ رکھا گیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کے مطابق اس کی خاص بات یہ ہے کہ متعدد ممالک میں اس کے آف لائن دفاتر بھی موجود ہیں جن میں برطانیہ، ناروے، پیرس اور ڈنمارک شامل ہیں جب کہ پاکستان کے شہر لاہور میں بھی اس کا دفتر موجود ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ یہ دفاتر نہ صرف رشتہ ڈھونڈنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ شادی سے پہلے اور بعد کے مسائل پر مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک کراچی اور شمالی امریکا و مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات تک پھیلایا جارہا ہے۔

اداکار کے مطابق اس ایپ میں ’’انتہائی تفصیلی بائیو ڈیٹا کا نظام‘‘ ہے اور موجودہ معلومات کی تصدیق کے لیے خود لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ٹیم میں ماہر نفسیات شامل ہیں جو رشتے کے عمل کے دوران آنے والے مسائل میں مدد دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور حمزہ علی عباسی اسے شادی کے تمام مسائل کا مکمل حل قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles