اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی شکایت کر دی


پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں تاخیر پر اسپیکر کو شکایت کر دی، ملک احمد نے کل اجلاس وقت پر شروع کرانے کی ذمہ داری دونوں چیف وہپس کو سونپ دی۔
اپوزیشن رکن معین قریشی نے کہا کہ 2 گھنٹے 57 منٹ تاخیر سے اجلاس شروع ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس تاخیر سے شروع ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔
اجلاس میں شعبہ کھیل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حکومت کا مکمل بجلی بل ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا، حکومتی رکن امجدعلی جاوید نے کہا کہ شعبہ کھیل کے بجلی بل حکومت پورے ادا نہیں کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر قانون صہیب بھرتھ نے اپوزیشن رکن وقاص مان کے ایوان میں غلط جواب جمع کرانے کے الزام میں کہا کہ ہمیں اس تنقیدی بحث سے باہر آنا ہوگا۔
اجلاس میں آرٹیکل 144 کے تحت قرارداد سمیت پنجاب واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی بل، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی بل، پنجاب خصوصی عدالتوں کا بل 2025 پیش کیے گئے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles