
گوادر میں پاکستان کسٹمز کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ میرین انفورسمنٹ یونٹ نے 72 گھنٹے تک تعاقب کے بعد سمندر میں ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث لانچ کو روک لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ’البہارِ عنبر‘ نامی لانچ کو تحویل میں لے کر اس میں موجود 40 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
اسمگل شدہ ایندھن کو سمندری راستے سے منتقل کیا جا رہا تھا۔