کراچی میں گرنے والی عمارت کے ملبے میں دبے افراد کے لواحقین کا احتجاج


کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم عمارت کے ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کی تلاش میں موجود لواحقین نے ریسکیو آپریشن میں تاخیر پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم ملبے تلے دبے افراد کو نہ نکالے جانے پر ان کے اہل خانہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے، لیکن ان کے پیارے تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق تین خراب مشینیں صرف دکھاوے کے لیے یہاں لائی گئی ہیں اور آپریشن کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔
احتجاج کے دوران مشتعل لواحقین نے رکاوٹیں ہٹاکر کارڈن ایریا میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles