
لاہور ہائیکورٹ میں ویزا فراڈ کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ مقدمے کی مدعیہ نے عدالت کے احاطے میں ملزم کو تھپڑ مار دیے، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔
لاہور ہائیکورٹ میں ویزا فراڈ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
ضمانت مسترد ہونے کے بعد مقدمے کی مدعیہ نے ملزم پر حملہ کردیا اور اسے متعدد تھپڑ مارے۔
واقعے کے بعد عدالت کے احاطے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔