بحیرہ اسود میں مال بردار جہاز ڈوبنے کی اطلاع، عملے کے 12 ارکان لاپتا

بلغاریہ کے وزارت ٹرانسپورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں ایک مال بردار جہاز ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے۔

جہاز پر عملے کے 12 ارکان سوار تھے، تاہم ان کی موجودہ صورتحال اور مقام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔

بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق صومالی پرچم بردار جہاز تین ہزار ٹن گندم لے کر رومانیہ سے مصر جا رہا تھا۔ جہاز بلغاریہ کے خصوصی اقتصادی زون میں حادثے کا شکار ہوا۔

وزارت کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لیے بلغاریہ کے دو، رومانیہ اور ترکی کا ایک ایک جہاز روانہ کردیا گیا ہے۔

جہاز ڈوبنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ ہفتوں کے دوران بلغاریہ اور رومانیہ کے ساحلوں کے قریب بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ حملے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles