بلوچستان: محکمہ آبپاشی میں کرپشن، صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین روپوش


محکمہ آبپاشی بلوچستان میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد محکمے کے سب ڈویژنل آفیسر یعنی ایس ڈی او امین عمرانی اور ایک صوبائی وزیر کا مبینہ فرنٹ مین روپوش ہو گئے ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایس ڈی او امین عمرانی کو تحقیقات کے سلسلے میں متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے، تاہم وہ اب تک پیش نہیں ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او امین عمرانی گزشتہ 10 روز سے منظر عام سے غائب ہیں، جس کے باعث مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات متاثر ہو رہی ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے افسر کے پاس محکمہ آبپاشی میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اہم ریکارڈ اور شواہد موجود ہیں، جن کا جائزہ لینا تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے ملزم کی مسلسل عدم پیشی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او امین عمرانی کو طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے اور اگر مقررہ وقت پر متعلقہ افسر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles