ٹک ٹاکر 'مسٹر پتلو' کی مہندی میں بھگدڑ سے زخمی ایک اور شخص جاں بحق


معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، جبکہ 12 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈسکہ روڈ پر واقع کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں عام لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی تقسیم کیے جانے تھے۔ تقریب میں سیالکوٹ کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب شروع ہونے سے قبل ہی گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں شامل عقیل اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ لاہور منتقل کیا گیا ریحان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں مرکزی ملزم عنصر جٹ عرف مسٹر پتلو سمیت 40 سے زائد نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جبکہ مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles