
تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میں مقررہ وقت کے اندر ایک اوور کم کرانے کی مرتکب پائی گئی، جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جس میں قومی ٹیم نے 326 رنز کا ہدف حاصل کرکے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تاہم فائنل میں شاندار کامیابی کے باوجود سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔