حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہیں، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 377 روپے 91 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ 2 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

گزشتہ روز وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا گیا تھا۔

اوگرا نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles