
راولپنڈی میں تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ٹرائی سیریز کے لیے تیار ہیں اور ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو خود بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی تین ملکی سیریز کے لیے تیار ہیں اور ٹیم پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعد بیگ اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سیریز کے پہلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں شروع ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان افتتاحی مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔