
پاکستان بھر میں آج پیٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 14 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا تھا جو آج بھی برقرار ہیں۔
واضح رہے کہ 20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جبکہ 8 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ کمی ہوئی، جب کہ 11 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فی الحال دونوں اہم پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آج بروز 17 اگست تک برقرار رہیں گی جب کہ 18 اگست کو قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔