اردن پر ایرانی حملے میں 2 اہلکار ہلاک، ایک لاپتہ: امریکی فوج کی تصدیق

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اردن پر ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت جب کہ ایک اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سینٹ کام نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران اردن میں تعینات دو امریکی فوجی ہلاک جب کہ ایک اہلکار لاپتا ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ حملے کے وقت امریکی اور اتحادی افواج ایرانی حملوں کے خلاف دفاعی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

سینٹ کام کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے چار امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اردن کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معمولی زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

امریکی فوج نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ سینٹ کام کے مطابق اہل خانہ کو باضابطہ اطلاع دینے کے کم از کم 24 گھنٹے بعد ہی ان کی شناخت جاری کی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles