
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تمام فوٹیجز کی جانچ پڑتال کی جائے، عمران خان ملک کی خاطر سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں، ان کی رہائی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے، تمام بے گناہوں کو بھی رہا کیا جائے، مذاکرات کا ٹائم فریم جنوری 2025 تک ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ پارٹی کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے، کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا، پارلیمنٹ کی چار دیواری کو پامال کیا گیا۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کے حوالے سے عمران خان کی کال جاری رہے گی، 31 جنوری 2025 تک مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
سربراہ سنی انتحاد کونسل نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی خاطر اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے، اپنے ساتھ نارواسلوک کرنے پر سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فوجی عدالتوں سے 9 مئی کے مزید ملزمان کو سزاؤں پر بیرسٹر گوہر کا ردعمل آگیا
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور تمام کارکنان کو فسطائیت کا سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کرم کے معاملے پر علی امین گنڈاپور اور جلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے اور جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
{try{this.style.height=this.contentWindow.document.body.scrollHeight+’px’;}catch{}}, 100)”
width=”100%” frameborder=”0″ scrolling=”no” style=”height:250px;position:relative”
src=”
sandbox=”allow-same-origin allow-scripts allow-popups allow-modals allow-forms”>
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ ہمارے 2 مطالبات ہیں، 9 مئی پر سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی جائیں، اس کے علاوہ 26 نومبر پر ہمارے مؤقف بہت واضح ہے کہ وہاں گولی چلی، یہ پاکستان کی عوام اور جمہوریت پر حملہ تھا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ 9 مئی اور اس کے بعد تمام کیسز میں سیاسی اسیران کی رہائی کا ہے، ایسے تمام افراد کی رہائی ایجنڈے کا حصہ ہیں، عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کے ذریعے نہیں ہوگی، وہ عدالتوں میں اپنے تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد جیل سے باہر آئیں گے۔
9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی حکومت سے سیاسی انتقام کو روکنے پر بات کرے گی، عمران خان نے افغانستان پر حملے کی مذمت کی ہے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے، افغانستان حملے پر عمران خان کا مؤقف واضح ہے ہم پرائی جنگ کا حصہ نہیں ہو سکتے۔