
موٹروے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ گاڑی میں سوار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ دورانِ سفر موٹروے ایم ون پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں تاج آفریدی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں اچانک پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔ سابق سینیٹر تاج آفریدی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔