تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا، ایرانی میڈیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے جب کہ دفاعی نظام سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ مہر نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے مختلف حصوں میں فضائی دفاعی نظام فعال ہونے کے بعد شہر میں فائرنگ اور دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دفاعی نظام کی جانب سے ممکنہ طور پر دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم ان اہداف کی نوعیت یا مقام کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تاحال حکام کی جانب سے اس صورت حال پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور صورت حال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ شہر میں فضائی دفاعی بیٹریاں فعال کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles