
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں فی تولہ اور 10 گرام سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 10 گرام سونا 4458 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے مقرر ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں سونا 52 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4714 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔