
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کی زد میں آگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا، پی سی بی اپنی تحقیقات کی رپورٹ آج آئی سی سی کو بھجوائے گا،
محمد نواز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدوران کیاگیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،محمد نوازکا انگلش کاؤنٹی کلب سرے سے معاہدہ بھی منسوخ ہوگیا،آئی سی سی نے معاملے پر گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب محمد نواز نے سنٹرل اے ٹیسٹ کو ماننے سے انکار کردیا، قریبی لوگوں سے گفتگو میں محمد نواز نے کہاانہوں نےکوئی غیر قانونی ادویات کا استعمال ورلڈ کپ کے دوران نہیں کیا۔
محمد نواز نے سنٹرل بی ٹیسٹ دوبارہ جمع کروادیا.سنٹرل اے کی رپورٹ غلط آسکتی لہذا دوسرا ٹیسٹ کروایا گیا،دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ 30 اپریل تک آنے کا امکان ہے۔